ایرانی اہل سنت کی خبریں

دارالعلوم زاہدان میں سیرۂ نبوی ﷺ کا ورکشاپ منعقد ہوا

سنی آن لائن (زاہدان): «سیرۂ نبوی ﷺ» کا ورکشاپ 20جون 2026 سے 25 جون تک دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوا۔ اس ورکشاپ میں سیستان و بلوچستان اور خراسان صوبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا اہتمام انجمن قرآن و سنت دارالعلوم زاہدان نے کیا۔
سنی آن لائن کے مطابق، مذکورہ ورکشاپ میں رسول اکرم ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں اور ابواب کو مشہور اور تجربہ کار اساتذہ نے لیکچر کی شکل میں بیان کیا۔ورکشاپ میں جن موضوعات پر بحث ہوئی:سیرۂ نبوی ﷺ کا مطالعہ: ضرورت، اہمیت اور فوائد، بعثت سے پہلے دنیا کی صورتحال، سیرت کی تدوین کے مختلف ادوار، مکہ میں دعوت اور معاشرے کی اصلاح کا طریقۂ کار، سیرۂ نبوی کی خصوصیات، ہجرت مدینہ: اسباق اور کارنامے، سیرت کے مطالعے کے مراحل، رسول اللہ ﷺ کی اخلاقی سیرت، سیرۂ نبوی کی روشنی میں بحران کا انتظام (غزوۂ احد اور حنین)، مدینہ منورہ میں رسول اکرم ﷺ کے بنیادی اقدامات، واقعۂ افک میں بحران کا انتظام اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا مقام، صلح حدیبیہ: دروس اور تعالیم، سیرۂ نبوی کے مطالعہ اور تدریس کے قواعد، اور سیرۂ نبوی کے عطیات اور برکات۔
سیرت النبی ﷺ ورکشاپ کے اساتذہ کرام مولانا عبدالحکیم عثمانی، مولانا بهزاد فقهی، مولانا حافظ محمد اسماعیل ملازائی، مولوی عبداللطیف نارویی، مولوی حبیب اللہ مرجانی، مولوی عبیداللہ براہوئی، مولوی عبدالہادی نارویی، مولوی محمد حنیف حسین زائی اور مولوی عبدالحکیم شہ بخش تھے جنہوں‌نے چھ دنوں‌میں‌اپنے لیکچرز پیش کیے۔
ورکشاپ سیرۂ نبوی ﷺ کی اختتامی مجلس جمعرات کی صبح (25 جون 2026) کو شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی تقریر کے ساتھ ہوئی۔

baloch

Recent Posts

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھاتی ہیں

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…

2 days ago

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago