Categories: عالم اسلام

نائیجیرین فضائیہ کے حملے میں 52 عام شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی

نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے میں حملہ کر کے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس حملے میں 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے ملک نے شمال مشرقی علاقے رن میں غلطی سے حملہ کرکے 52 عام شہریوں کو ہلاک کردیا جب کہ 200 سے زائد زخمی بھی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں امدادی اداروں کے کارکن بھی شامل ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔ دوسری جانب ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فلاحی ادارے کے عملے کے 6 افراد بھی مارے گئے۔
نائیجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے حملہ کیا جہاں جہاں فوج بوکرحرام کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے، جیٹ طیارے کے پائلٹ نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بوکوحرام کے کچھ عناصر رن کے باہر دیکھے گئے تھے جنہیں ختم کرنے کے لئے کارروائی کی گئی تھی۔ ترجمان نے فوجی کارروائی میں انسانی غلطی کے باعث عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں میں کبھی کبھار ایسا ہو جاتا ہے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago