Categories: عالم اسلام

“مکہ مکرمہ” کا صحیح ترجمہ یہ ہے

قرآن کریم میں مکہ مکرمہ کا ذکر متعدد ناموں سے کیا گیا ہے۔ تفاسیر اور تاریخ کی کتابوں میں بھی اس کے کئی نام آئے ہیں جن پر مسلمان راویوں اور مفسرین کا اتفاق ہے۔ تاہم زیادہ تر غیرملکی مراجع میں اس کے نام کے ترجمے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس کا ترجمہ اکثر “Mecca” کے نام سے کیا جاتا ہے جو قرآن کریم میں مکہ مکرمہ کے حقیقی نام سے فرق رکھتا ہے۔ اگرچہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاطینی زبان کے ترجمے میں اس کو “Makkah” تحریر کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ نے تقریبا دو دہائیوں سے بھی قبل”Mecca” نام کے موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی تھی جس کو اب بھی بہت سے اجنبی ممالک “مکہ مکرمہ” کے ترجمے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس وقت مسلمانوں نے مذکورہ نام کی تصحیح کے لیے کام کیا جو تلفظ کے لحاظ سے عربی زبان میں میم پر زبر کے ساتھ “مَکہ” سے قدرے مختلف ہے اور یہ “مِیکا” بولا جاتا ہے۔
انیس سو اسی کی دہائی کے اوائل میں سابق خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز نے جو اس وقت مملکت کے ولی عہد تھے، سال 1401 ہجری میں ایک فیصلہ جاری کیا جس کے تحت سعودی عرب میں تمام سرکاری اور نجی سیکٹروں کی خط و کتابت میں “مکہ مکرمہ” کے ترجمے کے لیے”Makkah” کے لفظ پر اعتماد کیا گیا اور مملکت کے ساتھ معاملات کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو اس نام پر اعتماد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
مکرمہ مکرمہ کے صحیح ترجمے کی تصدیق کے لیے”Makkah” نام برطانوی انسائیکلوپیڈیا بریٹینکا اور آکسفورڈ اطلس میں درج ہے۔ بالخصوص لندن میں 1936 میں منعقد ہونے والی جغرافیہ دانوں کی بین الاقوامی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دنیا بھر میں شہروں کے نام، جغرافیائی طبیعت اور ماحولیاتی مظاہر کے نام اسی طرح لکھے جائیں گے جس طرح وہاں کے مقامی لوگ بولتے ہیں۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کے ضمن میں رابطہ عالم اسلامی نے دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے دفاتر اور اہل کاروں کے ذریعے مکہ مکرمہ کے صحیح ترجمے کے موضوع پر توجہ دی۔ ادارے نے متعدد ممالک کو صحیح ترجمے “Makkah” پر اعتماد کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

11 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago