“محمد” برطانیہ میں بچوں کا مقبول ترین نام قرار

“محمد” نام کو ایک بار پھر برطانیہ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے۔
برطانیہ کے محکمہ شماریات (او این ایس) کی جانب سے 2015 کے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی گئی جس میں بظاہر سرفہرست ہے مگر پھر بھی محمد نام کو سب سے مقبول قرار دیا گیا ہے۔
اس کی وجہ محمد نام کے انگلش ہجوں یا اسپیلنگ میں فرق ہے۔
برطانوی روزنامے انڈیپینڈنٹ کے مطابق Muhammad نام 12 ویں، Mohammed 29 ویں، Mohammad 68 ویں جبکہ Muhammed 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔
جب ان سب ہجوں والے ناموں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تو یہ 7570 بچوں کا نام نکلا جبکہ نمبرون پر موجود اولیور نام 6941 بچوں کا تھا۔
اس فہرست میں محمد نام چار جگہ موجود ہی اپنے اسپیلنگ کے فرق کی وجہ سے ہے ورنہ سب کا مطلب ایک ہی ہے۔
برطانوی محکمے کے مطابق محمد نام مقبولیت کے اعتبار سے سرفہرست سو ناموں میں پہلی بار 1924 میں داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اس کی مقبولیت میں ہر گزرتے برس اضافہ ہورہا ہے۔
اس کی ایک ممکنہ وجہ برطانیہ اور ویلز میں مسلم آباد ی میں اضافہ ہے جو اس وقت مجموعی آبادی کے پانچ فیصد حصے کے برابر ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نام تو ایک ہی ہے مگر یہ لوگوں پر ہے کہ اس کے ہجے یا اسپیلنگ کیسے کرتے ہیں، مگر سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔
اس سے پہلے 2014 میں بھی محمد نام برطانیہ میں سرفہرست رہا تھا جبکہ اس سال عمر، علی اور ابراہیم بھی پہلی بار سو مقبول ترین ناموں میں شامل ہوئے تھے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

12 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago