تربت جام (سنی آن لائن) ایرانی صوبہ خراسان کے شہر صالح آباد کے ممتاز عالم دین اور فاضل دارالعلوم زاہدان، مولانا عبداللہ رحیمی جمعرات اکتیس دسمبر دوہزار پندرہ کی شام کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ ’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، مولانا عبداللہ رحیمی صالح آباد شہر کے معروف اور واحد دینی مدرسہ کے مہتمم تھے۔ آپ کا شمار خطے کے سرگرم اور مخلص علما میں ہوتا تھا۔ مولانا رحیمی 1992ءکو دارالعلوم زاہدان سے فارغ التحصیل ہوئے۔
تعلیم القرآن عروج و زوال کے تجربوں کے بعد بالاخر مرحوم مولانا رحیمی ہی کی کوششوں کی بدولت سرگرم ہوگیا۔ آپ نے اپنی مختصر مگر بابرکت حیات میں صالح آباد اور سرخس میں دینی بیداری پیدا کرنے میں بڑا موثر کردار ادا کیا۔
آپ کی نماز جنازہ مولانا حبیب الرحمن مطہری کی امامت میں ادا کی گئی جس میں علمائے کرام، عمائدین، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔ آپ کا جسد خاکی تدفین کے لیے تربت جام شہر کے قریب ’خاک بادک‘ منتقل کیا گیا جہاں راستے میں تربت جام کے سنی مسلمانوں نے نمازجمعہ کے بعد دوبارہ ان کے جنازے پر نماز پڑھی۔
دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ اور صدر جامعہ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی جانب سے جامعہ کے اساتذہ کا ایک وفد بھی جنازہ کی تشییع میں شریک ہوا۔
’سنیآنلائن‘ ٹیم اس درد و رنج کے موقع پر خراسان کے سنی عوام کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کی مکمل مغفرت فرمائے، پس ماندگان کو اجر و صبر نصیب فرمائے اور ان کے بعد اہل خانہ کی سرپرستی فرماکر دینی مدرسہ کے کاموں میں بھی فروغ لائے۔ آمین۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…