Categories: عالم اسلام

سعودی عرب کا ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی سفیر اور عملے کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایران کوسعودی عرب کی سلامتی کونقصان پہچانےکی اجازت نہیں دی جائے گی،دہشت گردوں کو پھانسی دینے پرایران کا ردعمل غیرذمہ دارانہ ہے، سعودی عرب کا عدالتی نظام آزاد ہے جس نے مکمل تحقیقات کے بعد 47 مجرموں کو سزائےموت دی۔
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں سعودی سفارتخانےکونقصان پہچانےکی کوشش کی گئی تاہم پھانسیوں کے بعد سفارتخانے سے عملہ نکال لیا گیا جب کہ سعودی سفارتی مشن کےاہلکاروں کوطیاروں میں جانے روکا گیا اور سعودی سفارتخانے سے شرپسند کمپیوٹرز بھی لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں ایرانی مداخلت جاری ہے تاہم عرب اتحاد طاقت سے شدت پسندی ختم کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے گزشتہ روز 2 مذہبی رہنماؤں شیخ نمر النمر اور فارس الشویل کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے سعودی سفارتخانے کا محاصرہ کرکے پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں سعودی سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ مظاہرین نے عمارت میں داخل ہو کر اس کے مختلف حصوں میں آگ بھی لگا دی تھی بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشرکردیا تاہم دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سفارتی تعلقات کے معطل ہونے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد سعودی وزیرخارجہ عادل اجبیر کا دورہ ملتوی پاکستان ملتوی کردیا گیا جنہیں اتوار کے روز پاکستان آنا تھا تاہم اب وہ 7جنوری کوپاکستان کادورہ کریں گے جب کہ دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عادل الجبیر گزشتہ ماہ داعش کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ رہے تھے جہاں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کرنی تھی۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago