Categories: عالم اسلام

یمن: مسلح حملے میں کرنل تین ساتھیوں سمیت ہلاک

یمن کی الضالع گورنری کے سابق سیکیورٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالخالق محمد شائع کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کرنل عبدالخالق کی گاڑی پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ الحاویات بندرگاہ کے دورے کے بعد عدن شہر کی طرف واپس لوٹ رہے تھے کہ شہر کے شمالی داخلی راستے پر گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدن کے پولیس افسر اور اس کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس علاقے میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان پہلے ہی کشیدگی جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں چھپے شرپسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے عدن اور اس کے مضافات کے علاقوں میں اہمیت کے حامل مقامات اور ریاستی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ریاستی عناصر کو وہاں سے نکال باہر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago