زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی مجلس اسلامی فقہ کا بیسواں اجلاس دارالعلوم زاہدان میں سترہ اور اٹھارہ جنوری (25-26 ربیع الاول) کو منعقد ہوگیا۔
سنی آن لائن کے نامہ نگار کے مطابق مجلس اسلامی فقہ کے ارکان نے اپنے حالیہ اجلاس میں تین مسائل ’صبح صادق‘، ’انشورنس‘ اور بیوی کو ’ ماں بہن‘ خطاب کرنے کے حکم پر مباحثہ کیا۔
دو دن گفتگو و مباحثے کے بعد فیصلہ ہوا علمائے کرام کے اختلاف کے پیش نظر سحری کا اختتام اٹھارہ ڈگری پر اور فجر کی نماز کے وقت کا آغاز پندرہ ڈگری پر ہوجائے، چنانچہ علمائے کرام مختلف علاقوں میں اسی حساب سے سحری واذان فجر کا ٹائم منظم کریں گے۔
اس میٹنگ میں طے ہوا جن علاقوں میں بیوی کو ’ماں بہن‘ خطاب کرنے سے طلاق مراد لی جاتی ہے اس لفظ کے استعمال سے ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی ورنہ کوئی طلاق نہ ہوگی۔ البتہ علمائے کرام لوگوں کو اس لفظ کے استعمال سے منع کریں۔
انشورنس کے مسئلے کے لیے ایک کمیشن بنایاگیا جو علمی انداز میں تحقیقات کرکے اگلے اجلاس میں تحقیقات کا نتیجہ پیش کرے گا۔
یاد رہے مذکورہ میٹنگ میں اکثر ارکان شریک تھے جن کا تعلق ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان، خراسان رضوی، خراسان جنوبی اور گلستان سے تھا۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید