مولانا عبدالحمید کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز ایرانی سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے سعودی حکمران شاہ عبداللہ کے انتقال پر سنیچر چوبیس جنوری دوہزار پندرہ کو تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان اور رابطۃ العالم الاسلامی کے اعلی شوری کے رکن نے نئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے نام ایک تعزیتی خط میں شاہ عبداللہ کے انتقال پر سعودی قوم، شاہی خاندان اور شاہ سلمان سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔ مولانا نے مرحوم کی مکمل مغفرت اور علو درجات کے لیے دعا کی ہے۔

خط کے ایک حصے میں نئے سعودی فرمانروا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے: سعودی عرب کی حکومت ایک ایسے وقت میں آپ کے ہاتھوں میں آئی ہے جب مسلم امہ انتشار واختلافات کا شکار ہے۔ لہذا یہ وقت بہت حساس ہے۔

نئی حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے عالمی اتحاد برائے علمائے مسلمین کے رکن نے لکھاہے: عالم اسلام کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایسا معلوم ہوتاہے کہ ایک نئی سٹریٹجی اور حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد و یگانگی پیدا ہوجائے۔ اتحاد پیدا کرنے اور انتشار وچپقلش ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنان اسلام کو ریشہ دوانی کے لیے مزید موقع حاصل نہ ہوجائے۔

مولانا عبدالحمید نے امید ظاہر کی ہے سعودی عرب کے نئے پادشاہ مسلم امہ کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago