Categories: افغانستان

کابل: طالبان کے حملوں میں تیزی، پولیس سربراہ مستعفی

افغانستان میں حکام کے مطابق دارالحکومت کابل کی پولیس کے سربراہ جنرل ظاہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ان کے ترجمان کے مطابق جنرل ظاہر نے اپنے استعفے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے لیکن ان کا یہ قدم گذشتہ چند ہفتوں کے دوران شہر میں بم دھماکوں میں آنے والی تیزی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
سنیچر کو بھی کابل میں ایک گیسٹ ہاؤس پر طالبان کے حملے میں جنوبی افریقہ کے تین شہریوں سمیت چار افراد مارے گئے تھے۔
یہ کابل میں غیر ملکی امدادی اداروں پر گذشتہ دس دنوں میں ہونے والا تیسرا حملہ تھا۔
خود جنرل ظاہر کو بھی رواں ماہ کے آغاز میں ایک خودکش حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ جائے وقوعہ پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے تھے اور ان کے نائب مارے گئے تھے۔
نیٹو افواج کے افغانستان سے روانہ ہونے کی حتمی تاریخ قریب آنے کے ساتھ طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ کابل میں خاص طور پر حملہ آور ان علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں غیر ملکی باشندوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔
سنیچر کو ہی طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔ طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ انھوں نے عیسائیوں کی تنظیم کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے جو مسلمانوں کو عیسائی بنانے میں مصروف ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو بھی طالبان حملہ آورنے کابل کے سفارتی علاقے میں قائم ایک گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا تھا۔اس حملے میں واحد حملہ آور ہلاک کر دیا گیا تھا۔
گذشتہ دو دنوں میں شدت پسندوں نے ملک کے جنوبی صوبے ہلمند میں بھی دو حملے کیے جن میں 17 افغان فوجی مارے گئے ہیں۔
سنیچر کو جنوبی افغانستان میں افغان فوجی نیٹو افواج کے مشہور اڈے کیمپ بیسشین میں طالبان جنجگو داخل ہو گئے تھے سکیورٹی اہلکار کئی گھنٹے تک انھیں وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔
نیٹو افواج نے ایک ماہ پہلے ہی کیمپ بیسشین کو خالی کر کے اسے افغان فوج کے حوالے کر دیا تھا۔
جمعرات کے روز خود کار ہتھیاروں سے لیس کئی درجن طالبان جنگجوؤں نے کیمپ بیسشین پر حملہ کیا تھا جس میں کم از کم پانچ افغان فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago