ایران: زاہدانی اہل سنت بارہ سال کے بعد نئی عیدگاہ میں نماز ادا کریں گے

زاہدان (سنی آن لائن)ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے سنی مسلمانوں کو بارہ سال جدوجہد کے بعد ایک نئی اور وسیع عیدگاہ دی گئی ہے، مولانا عبدالحمید نے اس خبر کے ساتھ ساتھ اعلان کیاہے عیدالاضحی 2014ءکی نماز نئی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔

 

’سنی آن لائن‘ کے نامہ نگار کے مطابق، خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ آٹھ ذوالحجہ (تین اکتوبر دوہزار چودہ)میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی کے فضل وکرم سے اور صوبائی وقومی حکام کی فراخدلی و تدبیر کے بعد آئندہ اہل سنت والجماعت زاہدان ایک کشادہ اور وسیع عیدگاہ میں عیدین کی نماز ادا کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی آئندہ نمازی مجبور نہ ہوں سڑکوں اور گلیوں میں نماز قائم کریں۔ مولانا نے کہا شہر کے مضافات میں واقع نئی عیدگاہ لگ بھگ بتیس ایکٹر ہے جو کئی نسلوں کے لیے کافی ہوگی۔

شیخ الحدیث دارالعلوم زاہدان نے نئی عیدگاہ کے الاٹمنٹ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے سنی عوام کوایک تحفہ قرار دیا جو بارہ سالوں کی جدوجہد اور محنت کے بعد انہیں نصیب ہوگئی۔

انہوں نے کہا: عیدالاضحی کے لیے نئی عیدگاہ کو دن رات کام کرکے تیار کی جارہی ہے۔ ان شاءاللہ اتوار کو یوم العید کے موقع پر نماز نئی جگہ پر ادا ہوگی۔ جن کے پاس گاڑیاں اور بسیں ہیں، وہ عید کی نماز کے لیے دوسروں کو پہنچائیں اور سب کو نئی عیدگاہ کے بارے میں اطلاع دی جائے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago