اہل سنت ایران کی خبررساں ویب سائٹ’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق زاہدان کے مضافات میں پیش آنے والے المناک واقعے میں زاہدان کی سنی برادری کے عارضی خطیب اور دارالعلوم زاہدان کے مہتمم شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے معاون اور داماد انتقال کرگئے ہیں۔ اس سانحے میں ان کے بیٹے سمیت ایک اور شخص زخمی ہوچکے ہیں۔
مولانا احمد ناروئی کا جنازہ کل زاہدان میں اہل سنت کی مرکزی عیدگاہ میں دس بجے پڑھاجائے گا۔
ہمارے نامہ نگار کے مطابق مولانا احمد کے ایک قریبی ساتھی ’خدانظر ناروئی‘ اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
دوسری جانب بعض خبررساں اداروں نے دعوی کیاہے اس سانحے میں دارالعلوم زاہدان کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالغنی بدری بھی زخمی ہوچکے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ مولانا بدری ہرگز مرحوم مولانا احمد کے ساتھ نہیں تھے اور اب خیریت سے ہیں ۔
سنی آن لائن ٹیم اس اندوہناک واقعے پر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، ایرانی اہل سنت، دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ وعملہ اور مولانا کے اہل خانہ سمیت ان کے تمام متعلقین اور احباب سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دلی دعا ہے مرحوم کو علو درجات عطا فرمائے اور ان کی مکمل مغفرت فرماکر شہدا وصالحین سے انہیں محشور فرمائے ، آمین۔
مولانا احمد کی گاڑی کی تصویر سانحے کی بعد
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام