اہل سنت ایران سوگ میں؛ دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ انتقال کرگئے

دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث اور اہل سنت ایران کے رہنما مولانا احمد ناروئی آج سترہ مارچ دوہزارچودہ (15 جمادی الاولی) کو ظہر سے پہلے ایک سانحے میں انتقال کرگئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اہل سنت ایران کی خبررساں ویب سائٹ’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق زاہدان کے مضافات میں پیش آنے والے المناک واقعے میں زاہدان کی سنی برادری کے عارضی خطیب اور دارالعلوم زاہدان کے مہتمم شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے معاون اور داماد انتقال کرگئے ہیں۔ اس سانحے میں ان کے نوعمر بیٹے زخمی ہوچکے ہیں۔

مولانا احمد ناروئی کا جنازہ کل زاہدان میں اہل سنت کی مرکزی عیدگاہ میں دس بجے پڑھاجائے گا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق مولانا احمد کے ایک قریبی ساتھی ’خدانظر ناروئی‘ اسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

 

دوسری جانب بعض خبررساں اداروں نے دعوی کیاہے اس سانحے میں دارالعلوم زاہدان کے ناظم تعلیمات مولانا عبدالغنی بدری بھی زخمی ہوچکے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ مولانا بدری ہرگز مرحوم مولانا احمد کے ساتھ نہیں تھے اور اب خیریت سے ہیں۔

سنی آن لائن ٹیم اس اندوہناک واقعے پر شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، ایرانی اہل سنت، دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ وعملہ اور مولانا کے اہل خانہ سمیت ان کے تمام متعلقین اور احباب سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دلی دعا ہے مرحوم کو علو درجات عطا فرمائے اور ان کی مکمل مغفرت فرماکر شہدا وصالحین سے انہیں محشور فرمائے ، آمین۔

مولانا احمد کی گاڑی کی تصویر سانحے کی بعد 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago