Categories: فقہ و احکام

عورت کا کسی اجنبی شخص کے ساتھ سواری کرنا

ایک لڑکی اپنے بہنوئی اور بہن کےہمراہ گاڑی میں سواری کرتی ہےیا اپنے دیور کے ساتھ اپنی ساس کے ہمراہ سواری کرتی ہے تو اسکا کیا حکم ہے؟

الحمد للہ:
تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں
کپڑوں کے متعلق جس میں تصاویر ہوں یہ چھوٹے بڑے مرد اور خواتین سب کیلئے حرام ہے ۔
کسی خاتون کے اجنبی مرد کے ساتھ سواری کرنے کی دو حالتیں ہو سکتی ہیں:
پہلی: کہ خاتون اکیلی مرد کے ساتھ سوار ہو، تو یہ بالکل حرام ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا: (کوئی شخص بھی کسی خاتون کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے، کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوگا) اسے احمد اور ترمذی نے اپنی سنن 2091 میں روایت کیا ہے اور یہی روایت صحيح الجامع: 2546 میں ہے۔
دوسری حالت یہ ہے کہ خاتوں کے ساتھ دیگر خواتین بھی اجنبی مرد کے ساتھ سوار ہوں، تو یہ حالت دو شرائط کے ساتھ جائز ہے:
1- مرد امانت دار ہو۔
2- اور سفر نہ ہو، یعنی شہر کے اندر اندر رہے ، اور اگر سفر پر جانا ہے تو یہ حرام ہوگا، کیونکہ بغیر محرم کے سفر کرنا درست نہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کسی بھی مسلمان عورت کیلئے جائز نہیں ہے کہ ایک رات سے زیادہ کا سفر بغیر محرم کے کرے) بخاری (1088) اورمسلم (1339) یہ الفاظ مسلم کے ہیں۔
اس لئے لڑکی اپنے بہنوئی اور بہن کےہمراہ گاڑی میں سواری کرےیا اپنے دیور کے ساتھ اپنی ساس کے ہمراہ سواری کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ اس میں کسی قسم کا فتنہ نہ ہو۔
واللہ اعلم .

اسلام سوال وجواب

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago