ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کی بحالی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں وزیراعظم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے سنجیدگی کا اظہار کیا اور مولانا سمیع الحق سے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی درخواست کی۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات بہتر آپشن ہے۔
اس موقع پر مولانا سمیع نے مذاکرات کی بحالی کے لئے اپنی پوری کوششوں کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات کی کوشش کی جاتی ہے بیرونی دباؤ کے تحت مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کردیا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جاری پالیسوں پر نظر ثانی کرنے کے علاوہ مذاکرات سے قبل شمالی وزیرستان میں مجوزہ آپریشن بند کرانا ہوگا۔
۔مولانا سمیع نے مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ڈان نیوز ٹی وی
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…