Categories: افغانستان

افغانستان: طالبان کے ہاتھوں تین پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں اتوار کے روز مزاحمت کاروں نے تین پولیس افسران کو مار کر ہلاک کردیا، طالبان نے اس کارروائی کو اپنے سالانہ ’’موسم بہار آپریشن‘‘ کے آغاز کا حصہ قرار دے کر ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
دور افتادہ صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک پولیس قافلے کونشانہ بنایا گیا جو ضلع زانا خان میں طالبان کے حملے کے مقام سے گزر رہا تھا۔
غزنی کے ڈپٹی گورنر محمد علی احمدی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈپٹی صوبائی سربراہ محمد حسن عادل اور ان کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔
غزنی کی پولیس ترجمان محمد نبی جان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد اتنی ہی بتائی ہے۔
افغانستان میں طالبان حملوں میں پولیس افسران کی ہلاکت معمول کا حصہ ہیں تاہم مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ان کے موسم بہار آپریشن کا حصہ ہے جس کا اتوار کے روز آغاز ہوا ہے۔
طالبان ترجمان نے ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ موسم بہار آپریشن کے حصے کے طور پر آج صبح مجاہدین نے ایک بڑا حملہ کیا جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر بھیج دی گئی جنہیں راستے میں جھڑپ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے نتیجے میں محمد حسن پانچ دیگر پولیس افسران کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔
مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ حملے میں چھ دیگر پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
ہفتہ کے روز طالبان کا کہنا تھا کہ ان کے سالانہ آپریشن میں اتحادی افواج کے فضائی اڈوں اور سفارتی عمارتوں کو خود کش بم دھماکوں ، افغان فوجیوں کی جانب سے اندرونی حملوں اور خصوصی فوجی حکمت عملی کے ساتھ نشانہ بنایا جائے گا۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago