Categories: مشرق وسطی

عراق:فرقہ واریت کی تشہیر پر 10 ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل

عراق نے پان عرب چینل الجزیرہ سمیت دس سیٹلائٹ ٹیلی ویژن کی نشریات فرقہ واریت اور تشدد کی تشہیر کے الزام میں فوری طورپر معطل کردی ہیں۔
عراق کے کمیونیکشن اور میڈیا کمیشن کے عہدے دار مجاہد ابو الحیل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ”ہم نے بعض سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ تشدد اور فرقہ واریت کی حوصلہ افزائی کررہے تھے”۔
انھوں نے کہا کہ ”اس پابندی کا مقصد عراق میں ان کے کام اور سرگرمیوں کو روکنا ہے۔اس لیے وہ ملک میں رونما ہونے والے واقعات کو کور نہیں کرسکتے ہیں اور نہ وہ ادھر ادھر جاسکتے ہیں”۔

خلیجی ریاست قطر میں قائم الجزیرہ ٹی وی چینل نے عراقی حکومت کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔چینل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہم عراق کے تمام فریقوں کو گذشتہ کئی سال سے کور کررہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ بیک وقت بہت سے چینلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عجلت میں کیا گیا فیصلہ ہے۔ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ میڈیا کی آزادی کا احترام کرے۔
عراق کے مواصلات اور میڈیا کمیشن نے جن دوسرے نو چینلوں پر پابندی عاید کی ہے ان میں الشرقیہ اور الشرقیہ نیوز نمایاں ہیں۔یہ دونوں چینلوں نے عراقی حکومت کو اپنی نشریات میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔دوسرے سات چینلوں کے نام صلاح الدین،فلوجہ ،تغیر،بغداد،بابلیہ ،انوار2 اور الغربیہ ہیں۔میڈیا کمیشن نے ان چینلوں پر حقائق کو مسخ کرنے ،لوگوں کو گم راہ کرنے اور فرقہ وارانہ تنظیموں کی سرگرمیوں کی تشہیر کا الزام عاید کیا ہے۔
عراقی حکومت نے ٹی وی چینلز کی نشریات معطل کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ منگل کو حوائجہ میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور ان جھڑپوں میں اتوار تک دوسو پندرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago