Categories: مشرق وسطی

النصرہ محاذ شام میں عراقی القاعدہ کی شاخ ہے

شام میں بشار الاسد کی فوج کے خلاف جنگ میں مصروف ‘جہاد’ النصرہ محاذ کا تعلق عراقی القاعدہ سے ہے اور وہ شام میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کی خاطر سرکاری فوج سے نبرد آزما ہیں۔

العربیہ ٹی وی کے رپورٹ کے مطابق عراقی القاعدہ کے رہنما ابو بکر البغدادی نے اس حیران کن امر کا اعلان پہلی مرتبہ منگل کے روز کیا، جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان مشتبہ رابطوں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ابو بکر البغدادی نے شامی النصرہ محاذ سے اپنے تعلق کا انکشاف ایک آڈیو پیغام میں کیا، جسے پیر کے روز آن لائن جہادی فورم پر پوسٹ کیا گیا اور اس کی موجودگی کی نشاندہی جہادی گروپوں کی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے والے فورم SITE نے کی۔ بہ قول ابوبکر البغدادی: “اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا کے سامنے اس بات کا اعلان کر دیا جائے کہ شامی النصرہ محاذ عراق کی اسلامی ریاست ہی کا حصہ ہے۔
ماہرین کئی بار اس رائے کا اظہار کر چکے ہیں کہ النصرہ محاذ کو ہمسایہ ملک عراق میں القاعدہ سے وابستہ انقلابیوں سے مدد مل رہی ہے۔ یہ تنظیم دمشق اور حلب میں ہلاکت خیز دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے اور اس سے وابستہ جنگجوؤں نے دوسرے انقلابی بریگیڈیز کے ساتھ مل کر بشار الاسد نواز فوج پر حملوں میں حصہ لیا ہے۔
البغدادی نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم دوسرے گروپوں سے اس شرط پر اتحاد کرنے کو تیار ہے کہ ملک اور عوام کو اللہ کے احکامات کی روشنی میں چلایا جائے گا۔
النصرہ محاذ شام کے طول و عرض میں اپنے خودکش حملوں کی وجہ سے ‘مشہور’ ہوا، تاہم حالیہ چند دنوں میں یہ ایک حقیقی جنگجو فورس بن کر ملک بھر میں مختلف محاذوں پر ‘داد شجاعت’ دے رہی ہے۔
شامی النصرہ محاذ کے عراقی القاعدہ سے متشبتہ رابطوں کے پیش نظر امریکا نے گزشتہ برس دسمبر میں تنظیم کو دہشت گرد قرار گروپس کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago