Categories: پاکستان

پرویز مشرف پاکستان آکر پھنس گئے ہیں، ڈاکٹر قدیر

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا ہے کہ میری پاکستان کے سارے عوام سے درخواست ہے کہ وہ الیکشن کے دن نکلیں گھرمیں نہ بیٹھے رہیں ووٹ ڈالیں تاکہ ملک میں اچھی قیادت منتخب ہو اور ملک بچ سکے۔
پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اگر جارحیت ہوئی تو جواب بھی دے سکتے ہیں اور بدلہ بھی لے سکتے ہیں،مشرف اول درجے کاجھوٹا ہے وہ بہادری کے دعوے توکرتاہے لیکن اندرسے بزدل شخص ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاکہ مشرف پاکستان آکر پھنس گیاہے جو اس نے کیا ویسا ہی اس کے ساتھ سلوک ہورہا ہے۔
اس نے پوری کوشش کی کہ مجھے امریکا کے حوالے کردیا جائے میں نے ملک اور ایٹمی ٹیکنالوجی کو بچانے کے سارے الزامات کواپنے سرپرلے لیا اگر اس وقت ایسا نہ کرتا تو شاید ایٹمی پروگرام کورول بیک کردیا جاتا۔ میں باسٹھ تریسٹھ پر پورا اترتا ہوں ہمارے175 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ نوازشریف آج بھی انھی لوگوںکے نرغے میںہیں جو ان کو ایٹمی دھماکوں سے منع کررہے تھے۔

ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago