Categories: پاکستان

پاکستانی طالبان، مذاکرات پر آمادہ

کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے گفتگو پر آمادہ ہے۔ تاہم انہوں نے مذاکرات کو پاکستان مسلم لیگ ن، کے سربراہ نواز شریف، جمیعت علما اسلام ( جے یو آئی ۔ ایف) کے مولانا فضل الرحمان  اور جماعتِ اسلامی ( جے آئی) کے امیر سید منورحسن کی ضمانت سے مشروط کیا ہے۔
ڈان ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے مولوی عمر، ٹی ٹی پی سوات کے لیڈر مسلم خان اور دیگر لیڈر بھی درکار ہیں جو اس وقت حکومت کی تحویل میں ہیں اور انہیں آزاد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مولوی عمر اور مسلم خان مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت کریں گے۔
احسان نے کہا کہ کراچی میں علما کے قتل کی ذمے دار متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیوایم) ہے اور انہوں نے خبردار کیا کہ قاتلوں کے ساتھ سخت رویہ اپنایا جائے گا۔

ڈان نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago