Categories: پاکستان

سابق وزیراعلی بلوچستان جام یوسف انتقال کرگئے

پاکستان میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے مغربی صوبے بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور وفاقی وزیر برائےنجکاری جام محمد یوسف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔
ان کی عمر 59برس تھی، ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تھا اور وہ مسلم لیگ قائداعظم کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔
آزاد برطانوی نیوز ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب کےنمائندے کے مطابق جام محمد یوسف کو ان کے پرائیوٹ سیکرٹری ہفتے کی شب اسلام آباد میں واقع پیمز اسپتال لے کر آئے ۔
جہاں ڈاکٹروں نےانہیں فوری طور ایمرجنسی وارڈ منتقل کرکے معائنہ کیا جس کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ڈاکٹر ممتاز کے مطابق جام محمد یوسف شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے، ان کی موت ہارٹ اٹیک یعنی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی، وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔
سابق وزیراعلی کو آج یعنی اتوار کو ان کے آبائی علاقے لسبیلہ میں  آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
جام محمد یوسف 1954ء میں سابق ریاست لسبیلہ کے آخری سربراہ غلام قادر خان عالیانی کے ہاں پیدا ہوئے، انہوں نے قانون کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور کافی عرصے سے سیاست کی میدان میں سرگرم تھے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی اہم عہدوں کی ذمہ داریاں نبھائیں، جام یوسف نے پہلا الیکشن 1985ء میں لڑا، وہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2002ء سے 2007ء تک وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے اور انہی کے دور میں بلوچ رہنما نواب محمد اکبرخان بگٹی ایک فوجی کارروائی میں مارے گئے۔
2009ء میں بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پرجن چھ افراد کے خلاف نواب بگٹی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جن میں جام یوسف بھی شامل تھے۔
قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعدچند عرصے کے لیے وہ بیرون ملک چلے گئے تھےلیکن جب مسلم لیگ( ق) پیپلز پارٹی کی اتحادی بنی تو جام یوسف واپس آئے اور انہیں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا۔
جام یوسف 2008ء کے عام انتخبات میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ این اے 270 سے قانون ساز ادارے ایوان بالا یعنی قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے،انتقال کے وقت انہوں نے وفاقی وزیر برائے نجکاری کا منصب سنبھالا ہوا تھا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ،  وزیرِ اعظم راجا پرویز اشرف، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حیسن اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں  نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دی ٹرائب نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago