Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،17سکیورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں سترہ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور بائیس زخمی ہوگئے ہیں۔
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے قریباً پچاس کلومیٹر جنوب میں واقع علاقے رزمک میں ایک مرکزی شاہراہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا ہے۔فوجی ذرائع نے بم دھماکے میں سترہ اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔بائیس زخمیوں کو صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کے سکیورٹی اہلکاروں پر یہ ریموٹ کنٹرول بم حملہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے اس بیان کے صرف ایک روز بعد کیا گیا ہے جس میں انھوں نے شمالی وزیرستان میں اپنے جنگجوؤں کو سکیورٹی فورسز پر حملے نہ کرنے کا کہا تھا اور ان پر زوردیا تھا کہ وہ افغانستان میں غیرملکی فوجوں کے خلاف کارروائیوں پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔اس بم حملے کے وقت شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ تھا اور واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

درایں اثناء فاٹا کے ایک اور قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں امن لشکر کے اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں دو جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ واقعہ میں امن لشکر کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں پیش آیا ہے۔خیبر ایجنسی کے ایک اور علاقے لنڈی کوتل کی زخاخیل مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

خیبر ایجنسی ہی میں ایک گاؤں جمعہ خان کلے کے نزدیک واقع علاقے جھانسی میں شرپسندوں نے طالبات کے ایک سرکاری سکول کو نذرآتش کردیا اور اس کا فرنیچر اور دوسرا سامان چوری کر کے لے گئے۔


اسلام آباد
العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 days ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

2 weeks ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago