Categories: افغانستان

طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی، امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان

واشنگٹن(جیو نیوز) پینٹاگون نے افغانستان میں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے دو امریکی فوجیوں کے کورٹ مارشل کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 2 امریکی فوجیوں نے جولائی 2011 میں افغانستان کے صوبے ہلمند میں 3 طالبان کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی کی تھی اور غیر مہذب ویڈیو اور تصویریں بنائی تھیں۔
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد امریکی فوجیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئیں اور جرم ثابت ہونے پر دو فوجیوں کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے پر افغانستان میں شدید احتجاج ہوا تھا اور امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے واقعے کی مذمت کی تھی اور افغانستان سے معافی بھی مانگی تھی۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

28 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago