Categories: مشرق وسطی

مسجد نبوی کے نئے توسیعی ماسٹر پلان کا افتتاح

ریاض (العربیہ ڈاٹ نیٹ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سوموار کے روز مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے مسجد نبوی کے بڑے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
اب تک مسجد نبوی میں ہونے والے توسیع میں یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے، جسے تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا اور تیسرے اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد مسجد نبوی میں اٹھائیس لاکھ افراد نماز ادا کر سکیں گے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مسجد نبوی میں آٹھ لاکھ افراد نماز ادا کر رہے ہیں۔
دوسرے اور تیسرے مرحلے میں مسجد نبوی کے مشرقی اور مغربی جانب توسیع کی جائے گی۔
ان دو مراحل میں آٹھ سے بارہ لاکھ افراد کی نماز کے لیے مزید گنجائش پیدا کی جائے گی۔

شاہ عبداللہ بن عبد العزیز کی زیر نگرانی الحرمین الشریفین کے توسیعی منصوبے کا یہ دوسرا بڑا پراجیکٹ ہے۔ اس سے قبل مسجد حرم کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔
ان دنوں حج سیزن کے باوجود مکہ مکرمہ میں سعی، رمی، جمرات اور مسجد حرام کی توسیع کا کام جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جدہ سے مکہ مکرمہ تک ایک ریلوے لائن بچھائی جا رہی ہے۔
یہ منصوبہ بھی حرم کی توسیع کا حصہ ہے۔
جدہ ریلوے لائن سے نہ صرف حجاج اور معتمرین کو مکہ مکرمہ تک فوری رسائی کی سہولت حاصل ہو گی بلکہ جدہ کے شہری بھی پانچوں نمازیں مسجد حرم میں ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 hour ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago