ایمنسٹی نے سابق امریکی صدر جارج بش کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کینیڈا سے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کر کے تشدد کا اختیار دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کینیڈا پر زور دیا کہ جارج ڈبلیو بش کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جائے۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے علاقے سرے میں بیس اکتوبر کو ہونے والی اقتصادی اجلاس میں بش کی شرکت متوقع ہے۔ ایمنسٹی نے کینیڈا کے اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے دستاویز گزشتہ ماہ بھیجی تھیں۔ تاہم ذرائع ابلاغ کو یہ اب جاری کی گئی ہیں۔ لندن میں قائم اس ادارے کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی متعدد خلاف ورزیوں کے لیے بش قانونی طور پر ذمہ دار ہیں۔
ایمنسٹی کی سوسن لی نے بیان میں کہا: ’’امریکی حکام اب تک سابق صدر بش کو انصاف کی کٹہرے میں لانے میں ناکام رہے ہیں۔ ایسے میں بین الاقوامی برادری کو قدم بڑھانا چاہیے۔ اس حوالے سے ان کے آئندہ دورے کے موقع پر کینیڈا کارروائی کرنے میں ناکام رہا تو یہ اس کی جانب سے تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزی ہو گی جبکہ اس سے بنیادی انسانی حقوق کی توہین کا اظہار ہوگا۔‘
کینیڈا کے وزیر برائے ایمیگریشن جیسن کینی نے یہ مطالبہ کرنے پر ایمنسٹی پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے: ’’اس طرح کی بیان بازی سے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے بہت سے معزز کارکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کو کیوں چھوڑ چکے ہیں۔‘‘ مسٹر کینی نے کہا کہ بش کو کینیڈا آنے کی اجازت دی جائے یا نہ، اس کا فیصلہ کینیڈا کے بارڈر حکام آزادانہ طور پر کریں گے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں گرفتاری کے ایسے ہی مطالبوں کی وجہ سے بش نے رواں برس فروری میں اپنا دورہ سوئٹزرلینڈ بھی پوشیدہ رکھا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بش کے خلاف کارروائی کے لیے ہر اس ملک سے رابطہ کیا جائے گا، جس کا وہ دورہ کریں گے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago