Categories: مشرق وسطی

اسرائیل فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے میں ناکام

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی وزارت اسیران نے اطلاع دی ہےکہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے اسیران کو مختلف حیلوں بہانوں سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنا شروع کیا ہے ۔ صہیونی انتظامیہ قیدیوں کو ڈرا دھمکا کر اور انہیں مختلف نوعیت کے سبز باغ دکھا کر بھوک ہڑتال جزوی طور پر ختم کرنے پررضامند کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم قابض انتظامیہ کو ابھی تک اس میں بری طرح ناکامی کا سامنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت اسیران کے ڈائریکٹر اطلاعات ریاض اشقر نے میڈیا کو بتایا کہ”اسرائیلی  جیلوں میں آج دسویں روز قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے دائرے کے وسعت اختیار کرنے سے قابض صہیونی حکومت سخت خوف زدہ ہے اور وہ مختلف حیلوں اور بہانوں کے ذریعے بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے قیدیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران کو اپنے طور پر یہ یقین دہانی کرانی شروع کی ہے کہ وہ ان کے حقوق کی بحالی پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، وہ بھوک ہڑتال ختم کر دیں تو ان کے تمام جائزحقوق انہیں فراہم کیے جائیں گے۔ قیدیوں نے صہیونی حکومت کی نام نہاد دعوؤں اور وعدوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ان کے جائز حقوق کو تسلیم کرتے ہوئےانہیں پورا کیا جائے، جس کے بعد وہ بھوک ہڑتال ختم کریں گے۔
ادھر دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کے بعدغزہ کی پٹی میں بھی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی اپیل پر آج جمعرات کو بھی ملک گیر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسیر بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کےساتھ سڑکوں پر نکلیں اور صہیونی مظالم کی مذمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago