سعودی عرب میں حرمین شریفین میں استعمال کی گئی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ نمائش 19 ویں صدی کے دوران لگائی جانے والی چھ اقسام کی ٹائلوں سے متعلق ہے جو ایک عرصے تک مسجد حرام کا حصہ رہیں۔ جو بہترین کاریگری کا نمونہ ہیں۔
نمائش کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سفید پتھر کی یہ ٹائلیں سنہ 1881 بمطابق 1299 ہجری لگائی گئی تھیں۔ ان سفید پتھروں پر کی گئی خطاطی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اور آپ کے چار خلفائے راشدین کے اسمائے گرامی شامل کیے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ‘ ایس پی اے ‘ کے مطابق سنگ مرمر کی ان ٹائلوں کی نمائش کے اہتمام کے علاوہ بھی تعمیرات کی تاریخ سے متعلق کئی اہم اور یادگاری نمونے رکھے گئے ہیں۔ یہ سب یاد گاریں حرمین شریفین سے متعلق ہیں۔
‘ایس پی اے’ کے مطابق یہ یادگاری اشیا اور نوادرات کسی زمانے میں مسجد نبوی کی راہداریوں میں سجائے گئے تھے، لیکن اب انہیں احتیاط کے ساتھ محفوظ رکھنے کی خاطر الگ سے رکھا گیا ہے۔ البتہ زائرین کی دلچسپی کی خاطر نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
نمائش میں دور نبوی سے لے کر سعودی دور تک کی تمام تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک خاص ترتیب کے ساتھ ان تعمیراتی نوادرات کو نمائش میں سجایا گیا ہے۔ یہ نمائش حرمین شریفین کی مختلف ادورا میں توسیع اور تزئین و آرائش کے علاوہ تاریخ کی بھی مظہر ہے۔
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…