Categories: افغانستان

افغانستان: صوبائی انٹیلی جنس چیف ہلاک

کابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے صوبہ قندوز میں کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس چیف ہلاک اور تین شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر نیٹونے گزشتہ روز تشدد کے واقعات میں زخمی اپنے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں جمعرات کے روز کار بم دھماکے میں صوبائی انٹیلی جنس سربراہ پائندہ خان اس وقت ہلاک ہوئے جب قندوز وسطی علاقے میں ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے اڑایا گیا۔ صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں گزشتہ روز مشرقی اور جنوبی افغانستان  میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو اہلکار جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور ایک مشرقی افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں ہلاک ہوا۔

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago