Categories: افغانستان

افغانستان: طالبان کے حملے، 7فرنچ 10امریکی فوجی ہلاک

کابل(اے پی پی/ایجنسیاں)افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں 17 سے زائد اتحادی فوجی ہلاک جبکہ نیٹو فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں7 جنگجوؤں سمیت 13افراد مارے گئے۔ صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ کے مطابق بمباری کے باعث متعدد مکانات بھی تباہ ہوئے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق صوبہ لغمان میں چھاپہ مارنے والے امریکی فوجوں کو دومجاہدین کی شدید مزاحمت کا سامنا ہوا، لڑائی میں سات امریکی فوجی ہلاک جبکہ 2مجاہد شہادت سے ہمکنار ہوئے۔
دریں اثنا صوبہ کاپیسا ضلع آلہ سائی میں شدید لڑائی لڑی گئی۔ صوبائی حکام نے کہا ہے اس جھڑپ میں سات طالبان مارے گئے جبکہ بمباری سے چھ عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے: “کاپیسا میں سنیچر کی شام تک جاری رہنےوالی شدیدلڑائی کےدوران 7فرانسیسی فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ جبکہ دشمن کی جوابی فائرنگ کےنتیجے میں 3 مجاہدین شہید اور 4 زخمی ہوئے۔”
طالبان ترجمانوں نے دیگر متعدد کارروائیوں میں 1 فرانسیسی فوجی سمیت متعدد نیٹو و افغان فوجوں کی ہلاکت کا دعوی بھی کیا ہے۔ایساف نے بیان جاری کرتے ہوئے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago