Categories: مشرق وسطی

یمن: صالح اقتدار چھوڑنے کے لیے راضی

صنعا(بى بى سى) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے تیس روز کے عبوری منصوبے کے تحت اقتدار سے علیحدگی پر رضامندگی ظاہر کر دی ہے۔
دارالحکومت صنعاء میں حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خلیجی ریاستوں کی طرف سے بنائے گئے منصوبے کو یمنی حکومت نے قبول کر لیا ہے۔

منصوبے کے تحت حزبِ اختلاف سے ہر قسم کے مقدمات سے استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعد صدر صالح اقتدار نائب صدر کے حوالے کر دیں گے۔
ان تجاویز کے مطابق صدر علی عبداللہ صالح جن کے خلاف دو ماہ سے جاری احتجاج میں ان سے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا حزبِ اختلاف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت اپنے اختیارات ایک ماہ کے اندر اپنے نائب کو منتقل کر دیں گے۔ اس کے بدلے انہیں کسی بھی قسم کے قانونی مقدمے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
یمن کی حزب مخالف نے تاحال اس پیشکش پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔
یمن میں صدر کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اب تک کم از کم ایک سو بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل فوری شروع کرنے کو کہا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریق تیزی سے اقتدار کی منتقلی یقینی بنائیں۔
اگر علی صالح اقتدار سے علیحدہ ہو جاتے ہیں تو وہ تیونس کے زین العابدین اور مصر کے حسنی مبارک کے بعد تیسرے عرب رہنما ہوں گے جنہوں نے عوامی احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑا۔
ابھی تک حزبِ اختلاف یہ کہتی رہی ہے کہ وہ صدر صالح اور ان کے خاندان کو قانونی استثنیٰ نہیں دے گی۔
بحرین، سعودی عرب، کویت، عمان، قطر، اور متحدہ عرب امارت پر مشتمل خلیج تعاون کونسل کی طرف سے یمن میں امن کی بحالی کے لیے تیار کیے جانے والے منصوبے میں صدر عبداللہ صالح کو اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کی ضمانت پر اقتدار سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago