Categories: عالم اسلام

مراکش میں بھی احتجاج کی لہر

رباط(خبررساں ادارے)افریقی مسلمان ملک مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے ایک مظاہرہ کیا ہے جس میں بادشاہ سے اپنے کچھ اختیارات چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رباط سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مظاہرین پارلیمنٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں اور پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی ہے۔
اس کے علاوہ کاسابلانکا اور مراکیچ میں بھی دو مظاہرے ہوئے ہیں۔
تیونس اور مصر میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وہاں کے رہنماؤں کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد سے اس پورے خطے میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
مراکش کے دارالحکومت رباط میں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ ’ عوام حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں اور عوام ایسے آئین کو مسترد کرتے ہیں جو غلاموں کے لیے بنایا گیا ہے‘۔
اس مظاہرے کا اہتمام جن گروپوں نے کیا ہے ان میں سے ایک کا نام ’تبدیلی کے لیے بیس فروری کی تحریک‘ ہے۔ کم از کم بائیس ہزار افراد نے اس گروپ کی فیس بک سائٹ پر اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں جہاں احتجاج ہو رہے ہیں مراکش میں ایک کامیاب معیشت ہے۔ اس کے علاوہ وہاں ایک منتخب پارلیمنٹ اور اصلاحات کرنے والی بادشاہت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مبصرین کے خیال میں مراکش میں دوسرے عرب ممالک کے مقابلے میں عوامی احتجاج میں شدت آنے کا امکان کم ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

9 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago