Categories: پاکستان

ریمنڈڈیوس سی آئی اے کاایجنٹ ہے،برطانوی اخبارکاانکشاف

لندن(جنگ نیوز)برطانوی جریدے گارجین نے انکشاف کیاہے کہ لاہورمیں دوپاکستانیوں کے قتل میں ملوث امریکی سفارتخانے کامبینہ اہلکارریمنڈڈیوس امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کاایجنٹ ہے اور وقوعہ کے روز لاہور میں خفیہ مشن پرتھا۔

امریکااورپاکستان میں کئے گئے انٹرویوزکی بنیادپراخبارنے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ 36سالہ سابق خصوصی فوجی اہلکارسی آئی اے کاملازم ہے۔
پاکستان کے ایک انٹیلی جنس اہلکارنے اخبارکوبتایاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ریمنڈسی آئی اے کیلئے کام کررہا تھا،ریمنڈکے جاسوس ہونے کے انکشاف کے بعد اس کی رہائی کی کوششیں متاثرہوسکتی ہیں کیوں کہ امریکامصرہے کہ ریمنڈنے دونوں پاکستانیوں کواپنے دفاع میں قتل کیاتھا۔
اخبار کے مطابق پاکستانی حکام اس بات سے آگاہ ہیں کہ ریمنڈڈیوس سی آئی اے کااہلکارہے تاہم شدیدامریکی دباوٴکے باعث پاکستان نے اس معاملے پرچپ سادھ رکھی ہے۔
پاکستانی اہلکاروں کامانناہے کہ ریمنڈکی مددکو پہنچنے والی وہ گاڑی جس نے تیسرے پاکستانی کوکچل کرہلاک کردیا تھا ، اس میں سواردونوں افرادکاتعلق بھی سی آئی اے سے تھا مگر امریکا نے پاکستانی حکام کوان دوافراد سے تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکارکے مطابق مذکورہ دونوں افرادپاکستان سے امریکاپہنچ چکے ہیں۔اخبارکے مطابق امریکی میڈیا کو بھی ریمنڈکی سی آئی اے سے وابستگی کاعلم تھامگراوباما انتظامیہ کی درخواست پرمعاملے کوخفیہ رکھاگیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago