Categories: مشرق وسطی

یوسف قرضاوی کی مصر واپسی مغرب کو کسی قیمت پر منظور نہیں: نیویارک ٹائمز

واشنگٹن(مرکز اطلاعات فلسطین) امریکا کے ایک معرو ف اخبار “نیویارک ٹائمز”نے اپنی صفحہ اول کی ایک رپورٹ پر انکشاف کیا ہے کہ عالم عرب اور مصر کے ممتاز عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کی اپنے وطن مصر واپسی پر مغرب اور امریکا شدید تشویش سے دوچار ہیں. گذشتہ جمعہ کے قاہرہ میں تحریر اسکوائر میں لاکھوں کے عوامی اجتماع سے ان کے خطاب اور لاکھوں لوگوں کی ان کی اقتدا میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر مغرب کی تشویش میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اخبار نے اپنی ہفتے کی اشاعت میں شامل رپورٹ میں  کہا ہے کہ امریکا اور مغرب یہ سمجھتے ہیں کہ ایک ایسا شخص جس کی برطانیہ اور امریکا میں داخلے پر پابندی ہے وہ کھلے عام مصر میں نماز جمعہ کی امامت کرا رہا ہے اور لاکھوں لوگ دیوانہ وار اس کے پیچھے نماز کی ادائیگی کے لیے لپکے چلے آ رہے ہیں.
رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ کی حکومتیں اور ان کے منصوبہ ساز ادارے یہ سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ مصر میں سابق صدرحسنی مبارک کے نظام حکومت کے خاتمے کے بعد  ملک میں اسلامی طرز کی حکومت بننے جا رہی ہے.ان کے اس تاثر کو مزید تقویت جمعہ کے روز اخوان المسلمون کے حامی سمجھے جانے والے عالم دین کے پیچھے لاکھوں  لوگوں کی نماز  کی ادائیگی ہے.
اخبار مزید لکھتا ہے کہ مصر اور تیونس میں آنے والی تبدیلی کے پس پردہ یوسف قرضاوی جیسے مذہبی ذہن رکھنے والے افراد کا بھی بڑا کردار ہے.علامہ یوسف القرضاوی کا اپنا ایک ٹی وی چینل ہے جسے عرب ممالک میں دیکھنے والوں کی تعدواد کروڑوں  میں ہے. یوں ایک اعتبارسے علامہ یوسف القرضاوی  کے عالم عرب اور اسلامی دنیا میں چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے.
رپورٹ کے مطابق مغرب یہ سمجھتا ہے کہ علامہ یوسف القرضاوی کی قاہرہ واپسی مصر میں مستقبل میں وجود میں آنے والی کسی بھی حکومت  پر براہ راست اثرانداز ہو گی.
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago