اہل سنت کی مقدسات کی بیحرمتی پر ایرانی پارلیمنٹ کے سنی بلاک کے ریمارکس

تہران (سنی آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے سنی اراکین نے وزیر ثقافت ونشریات کے نام ایک خط میں بعض اخبارات اور جرائد کے کردار پر سخت نکتہ چینی کی ہے جو حال ہی میں اہل سنت والجماعت کی مقدسات کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔

مسٹر محمد حسینی وزیر ثقافت ونشریات کے نام شائع شدہ خط میں آیاہے کہ ملک میں ہفتہ اتحاد ویکجہتی کے پیش نظر عملی اتحاد واتفاق کو یقینی بنانا چاہیے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سنی بلاک نے ان میڈیا اداروں اور اخبارات کی کارگردی پر ریمارکس دیے جو گزشتہ کئی سالوں سے جان بوجھ کر اہل سنت والجماعت برادری اور ان کی مقدس شخصیات کی شان میں گستاخی کرتے چلے آرہے ہیں۔ جس سے سنی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتاہے اور اسلامی معاشرے میں بدگمانی اور فرقہ واریت کو ہوا ملتی ہے۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض لوگ جو مسلمان ہونے کے دعویدار ہیں تمام حدود وقیود کو بالائے طاق رکھ کر اہل سنت الجماعت کی توہین وگستاخی کو اپنا مشغلہ بنا چکے ہیں۔ اس حوالے سے بعض اراکین پارلیمنٹ پہلے ہی متعلقہ اداروں کو تنبیہ کرچکے ہیں۔
خط کے آخر میں کہاگیا ہے “سنی اراکین پارلیمنٹ محترم وزیر ثقافت ونشریات جو ثقافتی امور کے نگرانی وسرپرست ہیں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخی کرنے والوں کو سنجیدہ اور سخت وارننگ جاری کردیں اور انہیں سختی سے منع کریں تاکہ آیندہ ایسی حرکتوں سے باز آئیں”۔
سنی پارلیمنیٹرین نے کہا ہے اگر وزیر موصوف نے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا تو مذکورہ اراکین پارلیمنٹ قانونی و عدالتی محکموں سے رجوع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یاد رہے مذکورہ اعتراضی خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جس چند دن پہلے ایک ایرانی میگزین نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago