ایران: تہران کے رکن پارلمان کا ام المومنین حضرت عایشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی

تہران (سنی آن لائن) تہران سے منتخب رکن پارلمان مہدی کوچک زادہ نے ایک پروگرام کے دوران ام المومنین حضرت عایشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کی۔

ایک سیاسی پارٹی کے سینئر رکن “علی شکوری راد” سے مناظرے کے دوران رکن پارلمان کوچک زادہ نے پوری دریدہ دلی سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا (جسے قرآن نے مومنوں کی ماں (ام المومنین) قرار دیا ہے) کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کیا اور آپ رضی اللہ عنہا کو منحرف قرار دیا۔
یہ گستاخانہ حرکت اس حال میں ہورہی ہے کہ اس سے پہلے “وطن امروز” نامی جریدے نے اپنی 6 فروری 2010ء کی اشاعت میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کی گھناؤنی حرکت کا ارتکاب کیا تھا جس پر سنی علمائے کرام اور سنی ارکان پارلمان نے شدید احتجاج کیا۔ اس حوالے سے ایرانی پارلیمنٹ کے سنی بلاک نے وزیر ثقافت ونشریات کو ایک احتجاجی وانتباہی خط بھی لکھا۔
اس کے با وجود “کوچک زادہ” جو خود رکن پارلمان ہے، اہل سنت برادری کے رہ نماؤں اور نمایندوں کے احتجاج کو نظر انداز کرکے مومنوں کی ماں عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان میں گستاخی کرتا ہے جو حیرت انگیز بات ہے۔
مسٹر کوچک زادہ اور اس کے ہم خیال لوگوں کو جاننا چاہیے کہ حالات حاضرہ اور اس زمانے کی پارٹیوں اور سیاسی اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہرگز ان واقعات و اختلافات کو صدر اسلام میں رونما ہونے والے اختلافات سے تشبیہ دینے کی غلطی نہ کریں۔ خاص طور پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تذکرہ درمیان میں لانا بالکل فضول بات اور مردود تشبیہ ہے۔ صحابہ کرام مینار ہدایت ہیں۔ {چہ نسبت خاک را با عالَم پاک}.
“سنی آن لائن” کی ٹیم اس گستاخانہ حرکت کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کرتی ہے ایسے پروگرامز کو بند کردیں جن میں کسی طرح ایک مسلک اور گروہ کی مقدسات کی گستاخی ہوتی ہے اور ان کی نشر ہونے اور اشاعت سے اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچتاہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago