عالم اسلام

بھارتی شہری حج کرنے پیدل مکہ پہنچ گیا

بھارت کا ایک شہری ساڑھے 8 ہزار کلو میٹر طویل سفر پیدل طے کر کے حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
سعودی میڈیا کے مطاب بھارتی شہری شہاب الدین نے حج کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر کیا ہے۔
بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہاب الدین نے یہ 8 ہزار 640 کلو میٹر کا پیدل سفر 370 دن میں طے کیا ہے۔
شہاب الدین کا بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع مالاپورم سے شروع ہونے والا یہ سفر پاکستان، ایران، کویت سے ہوتا ہوا سعودی عرب کے شہر مکہ میں جا کر ختم ہوا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس 160 سے زیادہ ملکوں کے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کریں گے۔
سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ کے مطابق دنیا بھر سے 17 لاکھ عازمین نے حج پر آنے کے لیے فضائی سفر کی بکنگ کرائی ہے۔
دنیا بھر کے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی گئی سہولتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ سعودی حکام نے عازمینِ حج کے لیے 32 ہزار شعبۂ صحت کے اہلکار مقرر کیے ہیں۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا ہہے کہ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو ماحول دوست بنایا گیا ہے، مشاعر ٹرین، بس شٹل سروس عازمین کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔
سعودی وزیرِ حج و عمرہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ زائرین کی راحت کے لیے حج کے مقامات پر 130000 سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago