عالم اسلام

پاکستانیوں سمیت عازمینِ حج کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری

رواں سال حج سیزن کے لیے پاکستانیوں سمیت عازمین کی سعودی عرب میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ ہوائی اڈوں، زمینی گذرگاہوں اور بندرگاہوں کے ذریعے فریضۂ حج ادا کرنے کے لیے حجازِ مقدس پہنچ رہے ہیں۔
اتوار کے روز شمالی سرحدی علاقوں کے گورنر شہزادہ فصیل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز نے جدیدت عرعر زمینی گذرگاہ کے ذریعے پہنچنے والے عراقی عازمین حج کا خیرمقدم کیا اور انھیں تحائف پیش کیے۔گورنرنے اس سرحدی گذرگاہ پر عازمین حج کے استقبال اور انھیں سہولتیں مہیا کرنے کے لے انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔
ایران، پاکستان اور ترکی سمیت دنیا بھر سے عازمین کے کئی دیگر گروپ ہوائی اڈوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔سعودی اور ان ممالک کے حکام نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عازمین حج کا استقبال پھولوں، آب زمزم اور ناشتے سے کیا اور انھیں تحائف پیش کیے۔
سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور،دعوت و ارشاد نے مملکت بھر میں متعدد مبلغین کو مناسک حج کے بارے میں عازمین کے سوالوں کے جواب دینے اور معلومات فراہم کرنے کے لیے آمد کے مقامات پر تعینات کیا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق رواں سال 26 لاکھ عازمین فریضۂ حج ادا کریں گے۔سعودی حکومت نے کروناوائرس کی وَبا کے بعد عاید کردہ کم وبیش تمام پابندیاں ختم کردی ہیں اور حج کے لیے عمر کی حد بھی ختم کردی ہے۔
دریں اثناء پاکستان سے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی جدہ میں بھی آمد شروع ہوگئی ہے۔اس سے پہلے سرکاری اسکیم کے تحت حج پروازیں مدینہ منورہ پہنچ رہی تھیں۔
سوموار کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 340 عازمین کو لے کر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 3727 جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پراتری ہے۔اس کے بعد ملتان اور اسلام آباد سے روانہ ہونے والی ایک ایک اور پرواز بھی جدہ پہنچنے والی تھی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ پر آمد پر پاکستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ اور انچارج جدہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ شاہراہ مکہ اقدام کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ روانہ کیا گیا۔آج مزید ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین حج براستہ جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔چھے جون کو 11 پروازوں کے ذریعے 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ کے ہوائی اڈے پر اُتریں گے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago