عالم اسلام

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 4 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

اسرائیلی طیاروں کی غزہ اور رفاہ پر بمباری کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ اور رفاہ کے علاقے لرز اٹھے، فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی طیاروں نے دونوں شہروں میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تین رہنما فضائی حملوں میں شہید ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت سینئر کمانڈر جہاد الغنام، خلیل البہطینی، طارق عزالدین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تینوں رہنماؤں کی بیویاں اور کچھ بچے بھی شہید ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی اوپری منزل اور جنوبی شہر رفاہ میں ایک مکان پر ہوا۔
واضح رہے کہ غزہ پر تازہ ترین حملے ایک ہفتے کے بعد ہوئے، جب اسرائیلی میزائلوں نے گنجان آباد پٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں معروف فلسطینی بھوک ہڑتالی خدر عدنان کی اسرائیلی جیل میں موت کے بعد اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔
مسلح فلسطینی دھڑوں نے اسرائیلی بمباری کے جواب میں مزید راکٹ داغے، جس سے غزہ کے السفینہ، البیدر اور الزیتون کے قریبی علاقوں سمیت متعدد علاقوں کو نقصان پہنچا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago