عالم اسلام

بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیرملکیوں کی حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کیا، جس میں لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیر ملکیوں کے حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بمع اسلحہ حاضری، تھانوں و چوکیوں کی حفاظت اور اپنے ایریاز میں رات کو گشت کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق چمن میں لیویز اہلکار کے قتل اور اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔
’سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور اُن کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت تربت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ صورت حال اور گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے دشت میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کی عمل داری چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بے گناہ لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

baloch

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

2 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2 hours ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago