مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی انتظامیہ سعودی کارکنان پر مشتمل خصوصی ٹیم کے ذریعے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کی چھت کی صفائی کا اہتمام کرتی ہے۔
اس سلسلے میں تکنیکی اور خدماتی امور کے سکریٹری محمد بن مصلح الجابری نے بتایا کہ صفائی کا میکانزم کئی مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں پہلا مرحلہ خانہ کعبہ کی چھت پر جھاڑو دینے کا ہوتا ہے جس کے دوران مٹی اور پرندوں کی بیٹوں وغیرہ کو ہٹایا جاتا ہے۔
اس کے بعد پوری چھت، غلاف کے کنڈوں، چھت کی جانبی دیواروں اور خانہ کعبہ کی چھت کے دروازے کو بیرونی طرف سے گیلے کپڑے سے پونچھا جاتا ہے۔ اس کے بعد پھر جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے مہیا کیے گئے جدید ٹکنالوجی آلات کے ذریعے چھت کو دھویا اور سکھایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک بار پھر چھت پر پانی چھڑکا جاتا ہے۔ آخر میں پھر خشک کیے جانے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔
الجابری کے مطابق ان جدید ترین آلات کے استعمال کا مقصد چھت پر نصب سنگ مرمر کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ “الحمد للہ یہ پورا عمل 20 منٹ میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔ متعلقہ ایجنسی بیت اللہ کی تطہیر کے واسطے جدید ترین ٹکنالوجی فراہم کر رہا ہے۔ اس ٹکنالوجی کے ذریعے ذمے داریوں کی جلد انجام دہی آسان ہوتی ہے اور اخراجات میں بھی کمی آ گئی ہے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان