عالم اسلام

اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی اور اتحاد قابل مذمت اور حرام ہے: علما

انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ کچھ عرب ممالک نے اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ اتحاد، شراکت، معاہدےاور عملی اقدامات” کیے ہیں جو شریعت کی رو سے قابل مذمت اور حرام اقدام ہیں۔
یونین کے سکریٹری جنرل علی القرا داغی کے دستخطوں سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مراکش جیسے کچھ ممالک غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ اتحاد اور عملی اقدامات کرنے کے لیے جو کچھ کر رہے ہیں وہ قابل مذمت ہے،حرام فعل اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت اور غداری کے مترادف ہے۔
مسلم اسکالرز کی یونین نے الاقصیٰ، القدس فلسطین کے ساتھ اوراسرائیلی قابض فوج کے ساتھ کسی بھی ملک یا گروہ کی طرف سے تعلقات معمول پر لانے کے خلاف اپنے مستقل موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس نے پہلے ہمارے القدس، الاقصیٰ اور فلسطین پر قابض کے ساتھ تعلقات معمول پرآنے کی مذمت کرتے ہوئے متعدد بیانات جاری کیے ہیں اور اس مسئلے کی ترجیح، معمول کے تقدس پر زور دینے کے لیے کئی کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے ہیں۔ یہ اقدام ہمارے اولین مقصد کے ساتھ ایک بڑا دھوکہ ہے۔
یونین نے تمام مقبوضہ زمینوں بالخصوص الاقصیٰ اور القدس الشریف کو آزاد کرانے کے لیے تمام مادی اور اخلاقی کوششیں کرنے پر زور دیا۔
چند روز قبل مراکش نے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے رباط کے دورے کے دوران فوجی شعبوں میں دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago