عالم اسلام

بنگلادیش میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک گیر احتجاج

بنگلادیش کے ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس کے دوران ایک مندر کو گرادیا گیا اور 2 ہندو ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں ہندو تہوار کے موقع پر ایک مندر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس میں واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
تین روز سے جاری مظاہروں نے شدت اختیار کرلی اور مشتعل افراد نے ایک مندر میں تھوڑ پھوڑ کرکے اسے گرادیا جب کہ دو ہندوؤں کی لاشیں بھی ملی ہیں جن میں سے ایک مندر کا منتظم تھا۔
بنگلا دیش پولیس نے اب تک 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور ملک کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

1 hour ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago