عالم اسلام

عمرہ زائرین کے لیے سعودی سی اے اے کا نیا حکم نامہ جاری

عمرہ زائرین کے لیے سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق طیارے میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔
سعودی عرب جانے کے لیے فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق سعودی عرب آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام میں قرآن مجید کے نسخے واپس رکھنے کی اجازت دے دی
عمومی صدارت حرمین شریفین نے مسجد حرام میں قرآن مجید کے نسخے دوبارہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے پہلے کی طرح الماریوں میں رکھے جائیں گے‘۔
انتظامیہ کے تحت مصحف کمیٹی کے سربراہ حمزہ السالمی نے کہا ہے کہ ’تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے‘۔ ’تمام الماریوں سمیت قرآن کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ زائرین حرم انتہائی محفوظ طریقے سے ان کا استعمال کر سکیں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد حرام میں جزوی طور پر قرآن کے نسخے رکھے گئے تھے جبکہ بعض الماریوں کو خالی چھوڑا گیا تھا جن میں استعمال شدہ نسخے رکھے جاتے تھے۔ ان استعمال شدہ نسخوں کو سینیٹائز کرکے دوبارہ الماریوں میں سجا دیا جاتا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago