کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کینیڈین وزیراعظم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
اپنی تقریر کے دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ لندن میں مسلم خاندان پر حملہ افسوسناک اور دہشتگردی ہے جب کہ اس حادثے پر تمام کینیڈین افسردہ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ پورا کینیڈا کھڑا ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کی اپوزیشن جماعتوں نے مسلم خاندان پرحملے کی شدید مذمت کی، اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان نے “اسلام وعلیکم ” سے اپنی اپنی تقاریر کا آغاز کیا۔
فیڈرل پارٹی کے لیڈرجگمیت سنگھ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننے والے اورپگڑی پہننے والے نفرت کرنے والوں کی جیتنے نہیں دیں گے، ہمیں ایکشن نظر آنا چاہیے جب کہ مزید مسلمانوں کی جانیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
علاوہ ازیں پریمئراونٹاریو ڈاؤگ فورڈ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تمام مسلمانوں کے ساتھ ہیں جب کہ راب فورڈ اونٹاریومیں پیش آنے والے واقعے کو الفاظ میں بیان کرنامشکل ہے۔
اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب حقیقت ہیں
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔
کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا، منافرت کا مقابلہ کریں گے، دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ایکشن لیں گے، اکھٹے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے، مسلم کمیونٹی نے اس شہر کو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں، تمام کینيڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ بطور کینيڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔
مقتول پاکستانی فیملی کے زندہ بچ جانے والے بچے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس معصوم بچے کے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔
وزیرِ اعظم کینیڈا نے کہا کہ جان لیں، آپ تنہا نہیں ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…