بين الاقوامی

ایران پہلے جوہری معاہدے پر عمل کرے پھر پابندیاں ختم کریں گے، امریکی صدر

نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی تجدید سے پہلے ایران پر پابندیاں ختم نہیں کرسکتے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن نے ایران پر پابندیوں کے خاتمے کو جوہری معاہدے کی تجدید اور عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معاہدے میں واپسی میں پہل ایران یا امریکا کرے گا۔
اپنی صدارتی مہم کے دوران جوبائیڈن یہ بات دہراتے آئے ہیں کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے میں جلد واپس آجائیں گے اور ایران کو یورینیئم کی افزودگی اور ذخیرہ اندوزی کی حدود کی خلاف ورزی سے روکیں گے۔
قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری اسی وقت کرے گا جب تک ایران پر عائد پابندیوں کو ختم نہ کردیا جائے۔
جس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین پر زور دیا تھا کہ امریکا کو جوہری معاہدے میں شامل کرنے اور ایران پر عائد پابندیوں کو اُٹھانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
دوسری جانب جوبائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ایران سے متعلق امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، اگر ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرتا ہے تو پھر امریکا بھی جوہری معاہدے میں شمولیت اختیار کرلے گا۔
واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ،روس، چین، فرانس اور جرمنی نے ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنے کے لیے 2015 میں جوہری معاہدہ طے کیا تھا تاہم سابق امریکی صدر ٹرمپ 2018 میں اس معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہوگئے تھے اور ایران پا پابندیاں عائد کردی تھیں جس کے جواب میں ایران نے بھی معاہدے کی بعض شقوں کی خلاف ورزی کی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago