مسلم اقلیتیں

سوئس حکومت کی شہریوں سے نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل

سوئس حکومت نے اپیل کی ہے کہ مارچ میں ہونے والے نقاب پر پابندی لگانے سے متعلق ریفرنڈم میں رائے دہندگان مخالفت میں ووٹ دیکر امتیازی رائے شماری کو ناکام بنادیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں چہرے کو مکمل ڈھانپنے والے نقاب پر پابندی لگانے سے متعلق ریفرنڈم 7 مارچ کو ہونا ہے تاہم اس سے قبل ہی سوئس حکومت نے ووٹرز سے اپیل کی ہے وہ نقاب پر پابندی لگانے کی تجویز کو مخالفت میں ووٹ ڈال کر مسترد کردیں۔
سوئس حکومت کا کہنا ہے کہ نقاب یا برقع پر پابندی لگانے سے سیاحت کو نقصان پہنچے گا جب کہ پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں بہت ہی کم تعداد میں خواتین نقاب پہنتی ہیں اور وہ بھی زیادہ تر سیاح ہوتی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں براہ راست جمہوریت کا نظام رائج ہے جس میں آئین تبدیل کرنے کے لیے تجویز عوام میں رکھی جاتی ہے جو ریفرنڈم میں ووٹ دیکر تجویز کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ ایک لاکھ افراد کی تجویز پر کسی ترمیم پر رائے شماری کرائی جاتی ہے۔
2009 میں ایسے ہی ایک ریفرنڈم میں رائے دہندگان نے ملک بھر میں نئے میناروں کی تعمیر پر پابندی کی حمایت کی تھی۔ قبل ازیں سینٹ گیلن اور ٹیکنو میں علاقائی ووٹرز کی تجویز پر چہرے کو مکمل ڈھانپنے پر پابندی عائد ہے۔
اس حوالے سے سوئس حکومت کا موقف ہے کہ جب دو علاقوں میں چہرے کے مکمل نقاب پر پابندی عائد ہے تو اس قانون کی ملک بھر میں پاسداری کی ضرورت نہیں۔ اس سے مسلمانوں میں اچھا پیغام نہیں جائے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے علاقے مونٹریکس اور جنیوا جھیل کے آس پاس کے تفریحی مقامات میں خلیجی ممالک سے سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں جن کے ساتھ آنے والی خواتین نقاب میں ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ نقاب پر پابندی کی تجویز دائیں بازو کی شدت پسند جماعت سوئس پیپلز پارٹی کے ایک گروپ ایجرکینجر کومیتی نے دی ہے جب کہ 2009 میں بھی میناروں کی تعمیر پر پابندی انہی کی تجویز تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago