عالم اسلام

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نمایاں شخصیات کو سزائیں

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے جس میں متعدد شہریوں اور سرکاری افسران کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہہ) نے رشوت ستانی ، غبن اور عوامی مالی وسائل کی خورد برد کے مقدمات درج کیے ہیں اور کئی معاملوں میں سزائیں بھی دی گئی ہیں۔
نزاہہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت دفاع کے ایک افسر کو غبن کرنے کی بنا پر 5 سال کی قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے اور غبن کی گئی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ایک اور ریٹائرڈ افسر کو بدعنوانی کے جرم میں تین برس کی سزا سنائی گئی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ کے مطابق منی لانڈرنگ اور رشوت ستانی ثابت ہونے پر کئی افسران اور اہل کاروں کو دو سے دس سال تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں اور ان کی جائیدادیں ضبط کرلی گئی ہیں۔
اتھارٹٰی کے مطابق وزارت داخلہ میں بھی رشوت ستانی کے مرتکب افراد کو پانچ سال تک سزائی سنائی گئی ہیں۔ اسی طرح وزارت صحت کی جانب سے متعدد ڈاکٹروں کے خلاف بھی اختیارات کے غلط استعمال اور رشوت لینے کے الزامات ثابت ہونے کے بعد کارروائی کی گئی ہے جن میں ملوث ڈاکٹروں کو 5 سال تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔
نزاہہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے انتظامی اداروں سے بد نظمی اور بد عنوانی ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤں کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرنے پر اتھارٹی نے سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

نمایاں مقدمات
اینٹی کرپشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے 24، ماحولیاتی تحفظ کے 15، شہری انتظامیہ کے 14، دو یونیورسٹی اساتذہ اور طبی فضلے ٹھکانے لگانے والی کمپنی کے 16 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

جج کے خلاف بھی کارروائی
اینٹی کرپشن اتھارٹی کی کارروائی سے عدلیہ بھی محفوظ نہیں رہی اور حکم نامہ جاری کرنے کے عوض پرُتعیش گاڑی کی رشوت قبول کرنے والے جج کو بھی دھر لیا گیا ہے۔ اس جج کے تین فیصلوں کے نتیجے میں ایک ملزم کی رہائی ممکن ہوئی تھی۔

انجیکشن کی غیر قانونی خریداری
اتھارٹی کی جانب سے ایک سعودی خاتون کوبھی گرفتار کیا گیا ہے جس پر 12 ہزار ریال کے عوض وزارت دفاع کے تحت ہسپتالوں سے ہارمونز بڑھانے والے ایسے انجیکشن خریدنے کا معاملہ ثابت ہوا ہے جن کی فروخت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago