عالم اسلام

کورونا کی نئی قسم ؛ سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں معطل

کورونا کی ایک نئی قسم دریافت ہونے پر سعودی عرب میں تمام بین الاقوامی پروازیں ایک ہفتے کے لیے معطل کردی گئی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں کورونا وبا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پرایک ہفتے کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق پابندی عارضی ہے لیکن صورتحال کے پیش نظراس میں توسیع ہوسکتی ہے، وزارت صحت کی ہدایات پریہ فیصلہ نئی قسم کے وائرس سے مقامی شہریوں سمیت غیرملکی لوگوں کومحفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو8 دسمبر2020 کے بعد کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ وبا پھیلی ہے وہ افراد 14 دن کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیں۔
علاوہ ازیں وہ تمام افراد جو گزشتہ 3 ماہ کے اندر کسی بھی یورپی یا ایسے ملک سے آئے ہیں جہاں یہ کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے، انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پرکووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago