عالم اسلام

کفر قدوم میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فلسطینی زخمی

مغربی کنارے کے شمال میں قلقیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذراءع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے کفر قدوم پر ہلہ بولا اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد شہریوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے آبادکاری کے خلاف نکالے کے مارچ کے شرکاٗ پر ہلہ بولا اور گاوں کے لوگوں نے مزاحمت کو بڑھاتے ہوءے وطن سے محبت کے نعرے لگانے شروع کر دءیے۔ انہوں نے صہیونی فوجیوں پر پتھراو بھی کیا۔

جمعہ کے روز کفر قدوم میں مظاہرین نے ایک قبضہ فوجیوں کے ڈرون کو پتھر مار کر نیچے گرا دیا۔ اس ڈرون کا مقصد آنسو گیس کے گولے فاءر کرنا اور اسکی فلم بنانا تھا۔

اس گاؤں میں حال ہی میں صہیونی فوج کے چھاپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا مقصد ہفتہ وار مارچ کے شرکاٗ کو دبانا اور اس کے ساتھ ویران گھروں میں رات کے وقت چھاپے مارنے کے لیے گھات لگانا ہے لیکن شہری اپنے ہدف کے حصول تک ہفتہ وار مارچ کو برقرار رکھنے کے لیے پر عظم ہیں۔

قابض صہیونی فوجیوں نے گائوں کی زمینوں پر تعمیر کدومیم بستی میں توسیع کے لئے گائوں کا مرکزی دروازہ بند کردیا ۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago