Categories: عالم اسلام

افغانستان میں قرآن خوانی کے دوران بم دھماکا، 15 شہید اور 22 زخمی

افغانستان کے صوبے غزنی ميں ایک گھر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔
مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جار تھیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ گھر میں کس سلسلے میں قرآن خوانی جاری تھی۔
واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم افغانستان میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago